نوازشریف اور مریم نواز لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے

nawaz-sharif-maryam-reach-abu-dhabi-airport

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے، وہ گزشتہ شام لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

لندن میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ جیل نہیں جا رہا، مشرف دور میں مجھے اٹک قلعے میں قید کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف نے اپنا فرض نبھا دیا۔ اب آپ کی باری ہے!

ابوظہبی سے روانہ ہونے کے بعد نوازشریف اور مریم نواز شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچیں گے جہاں ان کی گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹرلاہور ایئرپورٹ پرپہنچا دیے گئے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سنائی تھی۔

مسلم لیگ ن کے قئاد نواز شریف پر80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔


Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.