برہان وانی کی دوسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن، حریت قیادت نظربند

on the second anniversary of Burhan Wani

سری نگر: آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے شہید حریت پسند برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ 

قابض فوج کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر وادی بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ حریت قیادت کی کال پر مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو بھی نظر بند کردیا اور مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے بعض علاقوں میں کرفیو لگاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

Source: Geo News

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.