fbpx
بدھ. مئی 22nd, 2019
گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور افتخار درانی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سمیت اعجاز چوہدری، ذوالفقار بخاری اور نعیم الحق شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ، وزیراعلیٰ کا اظہار برہمی

عمران خان نے گھریلو صارفین کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو صاف پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا صارفین انٹرنیٹ پر شکایات کررہے تھے کہ اُن کے گیس کے بل زیادہ آئے۔

Source:Ary News

Comments

comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے